ہم دوست ہیں۔۔بابراعظم اورشاہین شاہ کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی(سپوٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میں بارش کی نظربے شک ہوگیا لیکن ایک شک دور کر گیا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے اور بابر اعظم کو کپتان بنانے کے بعد سے دونوں کے درمیان تناؤ کی خبریں گردش کر رہی تھی۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں ایک موقع پر کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک دوسرے سے گلے ملے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دونوں کھلاڑیوں کے گلے ملنے سے تنازعات کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔یاد رہے کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں اورہم دوست ہیں۔