ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن اداکارہ حنا رضوی پیا دیس سدھار گئیں

( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔


تفصیلات کے مطابق "قدوسی صاحب کی بیوہ”، "اْمید” اور "حبس” جیسے سْپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی۔

41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے اہم دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اْن کے دولہا میاں نے سفید کْرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔
اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، اْن کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔