پاک ایران روابط بڑھانے پر اتفاق۔۔مشترکہ اعلامیہ جاری

سلام آباد( نیوز ڈیسک)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ 28نکات پر مشتمل ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا،وفد میں امیر عبداللہیان، دیگر کابینہ ارکان اعلیٰ حکام بھی تھے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی نے وزیراعظم سے وفود کی سطح پر بات چیت کی،فریقین نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا،باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا،مفاہمت کی متعدد یادداشت ، معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے کے ذریعے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،دونوں پڑوسی ، مسلم ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔