پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری۔۔ 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔بدھ کو ہونیوالی تیزی جمعرات کو بھی جاری رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کو 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔