پاکستانی ٹک ٹاکرحریم شاہ کا برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، بہت جلد اس سیاسی پارٹی کا نام بتاؤں گی لیکن فی الحال اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے مذکورہ سیاسی پارٹی کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیں گے پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔اور میں الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لئے اپنی آواز بلند کروں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لئے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیأ جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔

چند روز قبل ایک انٹرویو انہوں نے اپنے فلیٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ مجھے میرے ایک بہت ہی اچھے دوست نے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میں اْسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ بہت لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، وہ اپنی محبت میں مہنگے مہنگے تحائف بھی دیتے ہیں لہٰذا میرے لئے لندن میں رہنا مشکل نہیں، یہاں میرے کافی تعلقات ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ لوگ لندن میں رہائش کے لئے ترستے ہیں اور یہاں لوگوں کو اپنا گھر بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں گفٹ میں تیار شدہ اپارٹمنٹ مل گیا۔


ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں پیدائشی طور پر ہی خوش قسمت ہوں، پاکستانی میں بھی کروڑوں لوگ گوگل پر مجھے سرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت شہرت سے نوازا ہے۔