شادی میں ماتم۔۔ فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

لکی مروت (نیوز ڈیسک) مخالفین نے شادی کی تقریب کو ماتم میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے گاؤں خانذادخیل میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے پروگرام میں مخالفین نے حملہ کیا، اندھا دھند فائرنگ سے بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گاؤں غزنی خیل سے ہے جب کہ حملہ آوروں سے مقتولین کی دیرینہ دشمنی تھی۔