سرمایہ کاروں کی وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی۔۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی۔۔ انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(کامرس رپورٹر)سرمایہ کاروں کی وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروبار کے دوران انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، اب تک انڈیکس میں 1055 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تیزی کا لسلہ جاری رہاجس سے انڈیکس 72046 پر چلا گیا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 72294 پر جا پہنچا۔
100 انڈیکس 1055پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 414 پر جب کہ انڈیکس میں 1.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پیر کو 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔منگل کو ایرانی صدر کے دورے کی وجہ سے لاہور اور کراچی میں عام تعطیل تھی جس وجہ سے سٹاک مارکیٹ بھی بند رہی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔