تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر فائرنگ۔۔بال بال بچ گئے

شیخو پورہ (دن نیوز)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ ہوئی، جس میں وہ بال بال بچ گئے، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ مطابق اختر اقبال کے شیخو پورہ میں واقع گھر پر فائرنگ ہوئی ، اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی، اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا، جب فائر ہو ا اس وقت میں لان میں بیٹھا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نے مجھے ڈرانے دھمکانے کے لئے فائرنگ کی لیکن میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کو فائرنگ کے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔