بسمہ معروف نے کرکٹ چھوڑ دی

لاہور(سپوٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے کہا کہ مجھے کرکٹ سے بہت پیا ہے ملر اب اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں ، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے اور یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا حوصلہ افزائی کی۔ میں ان سب کی بہت شکر گزار ہوں۔

بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔