9 مئی ۔۔ملوث عناصر کوسزا دی جائے۔ جو ظلم کر رہا ہے وہ معافی مانگے یا جس پر ظلم ہورہا ہے وہ معافی مانگے؟ ۔سابق صدرعارف علوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں 9 مئی واقعات پرآزاد کمیشن بنے،تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔ رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماو¿ں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سے ملاقات کی،گرفتار پی ٹی آئی رہنماو¿ں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ لوگ دہشت گردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، بہت روز بعد ملا ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں مگر جو عوام نے انتخابات میں فیصلہ کیا اس کی عزت کی جائے، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو دنیا میں مقبول ہے، اگر ایسے لوگ اللہ نے پاکستان کو دئیے ہیں تو قدر کیجئے۔ عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا میں پورا اتفاق کرتا ہوں،قران کی ہدایت ہے کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔

دریں اثنا سابق صدرعارف علوی نے پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے ملاقات کی، سابق صدر کو اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے پارٹی کی پارلیمانی پرفارمنس پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اسمبلی کا طریقہ کار سینئرز سے ضرور سیکھیں، اسمبلی کے پلیٹ فارم پر عوامی ایشوز کو پ±رامن احتجاج سے اجاگر کیا جائے۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔فوجی ترجمان کی جانب سے کہے گئے اس جملے کہ انتشاری ٹولہ صدق دل سے معافی مانگے کے تناظر میںسابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کیا جو ظلم کر رہا ہے وہ معافی مانگے یا جس پر ظلم ہورہا ہے وہ معافی مانگے؟ ۔