6 بچوں کا جنم۔۔سب صحت مند۔۔ماشاء اللہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحیدپر اللہ پاک مہر بان۔ایک ساتھ6بچوں سے نواز دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اورماں مکمل طورپرتندرست ہیں۔