گروپ چیٹس ۔۔واٹس ایپ کا نیا اور کارآمد فیچر متعارف

(نیوز ڈیسک)میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے گروپ چیٹس کیلئے ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے۔کے اس نئے فیچر سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔یعنی صارفین کے لئے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔
ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔یہ ریپلائیز صارفین کو کسی اعلان کے حوالے سے دیگر افراد کی رائے جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔ان ریپلائیز کے نوٹیفکیشنز کو بائی ڈیفالٹ میوٹ رکھا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے کمیونٹیز سے منسلک واٹس ایپ گروپس کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔مگر آنے والے مہینوں میں یہ فیچر واٹس ایپ کے تمام گروپس کے لیے دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز میں ایڈمنز کی جانب سے کیے گئے اعلانات پر ریپلائی کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔