پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 5سے8 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (دن نیوز) بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد کل کم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔
سرکاری اور صنعتی ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لٹر ہوسکتی ہے۔حتمی فیصلہ آج رات 12بجے سے پہلے ہو جائے گا۔