پانی کی جگہ شراب۔۔نومولود کومہ میں چلا گیا۔

روم(فارن ڈیسک)بعض اوقات اچھے بھلے انسان سے ایسے کا م سر زد ہو جاتے ہیں جس کے بعد صرف پچھتاوا ہی ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی کے شہر برنڈیسی میں پیش آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دادی نے اپنے نومولود پوتے کے پاو¿ڈر دودھ میں پانی کی جگہ غلطی سے شراب ملا دی۔
بتایا گیا ہے کہ پانی اور شراب کی بوتل کا رنگ ایک جیسا ہونے کے سبب دادی سے یہ غلطی ہوئی اور انہوں نے بچے کو شراب سے بنا دودھ پلا دیا جسے بچے نے پہلے تو تھوڑا پیا لیکن اس کے بعد اس نے دودھ پینا چھوڑ دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ شراب ملا دودھ پینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دودھ سے بدبو آنے پر دادی نے بوتل کو سونگھا اور پھر بچے کا پیٹ صاف کروانے کیلئے فوری اسپتال پہنچ گئیں جہاں بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ اب اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔