ٹائی ٹینک سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

( نیوز ڈیسک) اپریل 1912 میں ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا۔ جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیا۔ یہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاو¿نڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔ اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے ریکارڈ بنایا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاو¿نڈز میں فروخت ہوا تھا۔ اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا۔ نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاو¿نڈز میں فروخت کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق کہ ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہے۔

یاد رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔