فیصل آباد ۔۔ شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد میں شوہر نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دو بیویوں، چار بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ فیز ٹو میں ایک شخص نے دو خواتین اور چار بچوں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق پچاس سالہ کاظم جواد نے بیگم امبرین، فضا، بیٹی یمہ، عورج، رومہ اور بیٹے موسیٰ کو قتل کیا۔
ذرائع کے مطابق کاظم جواد گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا جس کے باعث ا±س نے انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔