ججز کےخلاف مہم۔۔۔ جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کےلئے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے خط لکھ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔