بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقل ہونے کی درخواست منظور۔۔بنی گالہ سب جیل کا نوٹیفکیشن کالعدم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیاگیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نا ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا مو¿قف اختیار کیا تھا۔جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔