اسرائیل کو نشانہ بنایا تو ہم آپ کو نشانہ بنائیں گے۔۔ امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت کو دھمکی

ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت جرائم کو دھمکی دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق12 امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت جرائم ( آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو خط لکھا ہے۔خط میں امریکی سینیٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنایا تو ہم آپ کو نشانہ بنائیں گے۔خط میں امریکی سینیٹرز نے کریم خان کو اسرائیلی سینئر حکام کے وارنٹ جاری نہ کرنے کا کہا ہے۔خط میں امریکی سینیٹرز نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں آپ اور آپ کے ادارے کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں گی۔۔امریکی سینیٹرز کا خط میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری بے بنیاد اور خلافِ قانون ہوں گے۔واضح رہے کہ ہیگ میں آئی سی سی اس وقت اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ عالمی عدالت سے اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔